‫‫کیٹیگری‬ :
20 February 2019 - 22:44
News ID: 439812
فونت
آیت الله شب زنده دار:
گارڈین کونسل کے رکن نے انقلاب اسلامی کا تحفظ سب کی ذمہ داری جانا اور کہا : اگر انقلاب اسلامی کو چوٹ پہونچی تو اسلام اور حوزہ علمیہ کو سنگین چوٹ پہونچے گی اور دشمن پنپنے کا موقع نہ دے گا۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، گارڈین کونسل میں فقھاء ٹیم کے رکن آیت الله محمد مهدی شب زنده دار نے اپنے ھفتہ وار درس اخلاق میں دعای شریف مکارم الاخلاق کے ٹکڑوں کی تشریح کرتے ہوئے کہا: دنیا ٹکراو کا مقام ہے اور جب انسان کسی کام مصروف ہوجاتا ہے تو مجبورا دوسرے کام کی انجام دہی سے معذور ہوجاتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: طلاب کے علم کے راستہ کی ایک روکاٹ ، ضروریات زندگی کی تکمیل کی کوشش اور اخراجات کی تامین کے لئے آمدنی کی فراھمی ہے ، بہت سارے افراد مختصر سی ضرورتوں اور معیشت کی تامین کے لئے کام کرنے پر مجبور ہیں ، انسان کام کی اہمیت کے پیش نظر اپنے مسائل کی مدیریت کرے اور جہاں تک ممکن ہوسکے اہم مقاصد کو حاصل کرے اور روکاوٹیں پیدا کرنے والے امور سے پرھیز کرے ۔

مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کبھی مستعد اور روشن مستقبل کے حامل افراد مختلف مسائل کی وجہ سے حوزہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے کہا: حوزہ علمیہ میں استعداد اور صلاحیتوں کے مالک بہت سارے افراد ہیں مگر وہ مجبوریوں کی وجہ سے دوسرے کاموں میں مصروف ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: امام سجاد(ع) نے خداوند متعال سے درخواست کہ ان کے راستہ سے روکاوٹیں ہٹ جائیں تاکہ اپنے مقاصد تک پہونچ سکیں ، دیگر مسائل میں وقت صرف کرنے سے انسان اپنے اصلی اور بنیادی مقاصد تک نہیں پہونچ پاتا ، جب انسان کسی مقصد کو اپنا لے تو اسے کنٹرول کرنا چاہئے تاکہ غیر ضروری کام اور دیگر روکاوٹیں اس کی راہ میں آڑے نہ آئیں ۔

آیت الله شب زنده دار نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج حوزہ علمیہ سے بہت ساری توقعات وابستہ ہیں کہا : بہت سارے ایسے کام موجود ہیں جن پر تحقیقات اور ریسرچ ضروری ہے ، ہمیں موجودہ فرصتوں کی قدر کرنی چاہئے اور اپنے وظیفہ کو بخوبی انجام دینا چاہئے ۔

انہوں نے بیان کیا: اگر انسان اپنے کام اور مقاصد میں سنجیدہ ہو تو خداوند متعال یقینا اس کی مدد کرے گا، انسان اپنے دوش پر موجود ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دے کیوں کہ الھی واجب اگر زمین پر پڑا رہا تو کل مورد سوال ہوں گے ۔

گارڈین کونسل میں فقھاء ٹیم کے رکن نے یاد دہانی کی: اگر واجب کفائی اجتھاد ، زمین پر پڑا رہا تو ہم سے سوال کیا جائے گا ، الھی اور اسلامی انقلاب وجود میں آگیا اور خدا ناخواستہ یہ انقلاب مٹ گیا تو یقینا طواغیت اور سامراجی طاقتیں ہم پر مسلط ہوجائیں گی ، اس کے بعد اسلام اور حوزہ علمیہ کو سنگین چوٹ پہونچے گی اور دشمن ہمیں پنپنے کا موقع نہ دے گا۔

انہوں نے انقلاب اور نظام اسلامی کا تحفظ سب کی ذمہ داری جانا اور کہا: ہم اس وقت انقلاب کا تحفظ کرسکتے ہیں جب ہمارے درمیان علماء اور تعلیم یافتہ افراد موجود ہوں ، حوزہ علمیہ نظام اسلامی کی ضرورتوں کو پورا کرے ۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬